29 جنوری 2012 - 20:30

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دواؤں کي تياري کے ميدان ميں ايران کے محققين اور ماہرين کي تيز رفتار ترقي، عنقريب ہي اس ملک کو دنيا ميں دوائيں برآمد کرنے والے ممالک کي فہرست ميں شامل کر دے گي-

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اتوار کے روز تہران ميں انتہائي دشوار بيماريوں کے علاج کے ليے دو نئي کمپاؤنڈ دواؤں اور چار دواؤں کے خام مال کي رونمائي کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس، ٹيکنالوجي، اور دواؤں کي تياري نيز طبي آلات و وسائل کي تياري سميت طب کے مختلف شعبوں ميں ايران کي ترقي اور اسي طرح علاج کے نئے نئے طريقوں کي دريافت امتيازي خصوصيت کي حامل ہے-

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنيا ميں سخت بيماريوں کے علاج کے ليے جو ايک سو چاليس کمپاؤنڈ دوائيں تيار کي جاتي ہيں ان ميں سے بارہ طرح کي دوائيں ايران ميں بنائي گئي ہيں اور يہ ايک اہم کارنامہ ہے-

صدر مملکت نے کہا کہ ايراني ماہرين کے عزم و حوصلے سے مستقبل قريب ميں، ايراني قوم اور ديگر اقوام کو دنيا ميں دواؤں کے مافيا کي کوئي ضرورت نہيں رہ جائے گي

........

/169